المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبد الملك بن عمير، عن جرير باب: عبدالملک بن عمیر کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2446
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْعُتْبِيُّ، ثنا حِبَّانُ بْنُ نَافِعِ بْنِ صَخْرِ بْنِ جُوَيْرِيَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سَالِمٍ الْقَدَّاحُ، عَنْ مَعْمَرِ بْنِ الْحَسَنِ، عَنْ بَكْرِ بْنِ خُنَيْسٍ، عَنْ أَبِي شَيْبَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: «إِنِّي قَارِئٌ عَلَيْكُمْ آيَاتٍ مِنْ آخِرِ الزُّمَرِ، فَمَنْ بَكَى مِنْكُمْ وَجَبَتْ لَهُ الْجَنَّةُ» فَقَرَأَهَا مِنْ عِنْدِ: {وَمَا قَدَرُوا اللهَ حَقَّ قَدْرِهِ} [الأنعام: ٩١] إِلَى آخِرِ السُّورَةِ، فَمِنَّا مَنْ بَكَى، وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَبْكِ، فَقَالَ الَّذِينَ لَمْ يَبْكُوا: يَا رَسُولَ اللهِ لَقَدْ جَهِدْنَا أَنْ نَبْكِيَ فَلَمْ نَبْكِ، فَقَالَ: «إِنِّي سَأَقْرَؤُها عَلَيْكُمْ فَمَنْ لَمْ يَبْكِ فَلْيَتَبَاكَ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ نے اپنے کچھ صحابہ سے فرمایا: ”میں تمہیں سورۃ زمر کے آخر کی کچھ آیات پڑھ کر سناؤں گا، تم میں سے جو رو پڑے اس کے لیے جنت واجب ہو گئی۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے یہ آیت پڑھی: ”اور انہوں نے اللہ کی قدر نہیں کی جیسی اس کی قدر کرنی چاہیے تھی“ [الانعام: 91] سے لے کر سورت کے آخر تک۔ ہم میں سے کچھ رو پڑے اور کچھ نہ روئے۔ جو نہ روئے انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم نے بہت کوشش کی کہ روئیں مگر رو نہ سکے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”میں یہ آیت تمہیں دوبارہ پڑھوں گا، تو جو نہ روئے وہ رونے کی صورت بنا لے۔“