المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2425–2443) باب: (احادیث 2425 تا 2443)
حدیث نمبر: 2432
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُوسَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ، وَأَبِي الضُّحَى، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً حَسَنَةً فَيُعْمَلُ بِهَا بَعْدَهُ، كُتِبَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا، وَلَا يَنْقُصُ مِنْ أَجْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا شَيْءٌ، وَمَنْ سَنَّ فِي الْإِسْلَامِ سُنَّةً سَيِّئَةً فَعُمِلَ بِهَا بَعْدَهُ كُتِبَ عَلَيْهِ مِثْلُ وِزْرِ مَنْ عَمِلَ بِهَا، وَلَا يَنْقُصُ مِنْ أَوْزَارِهِمْ شَيْءٌ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جو اسلام میں کوئی اچھا طریقہ رائج کرے جس پر اس کے بعد عمل کیا جائے، تو اس کے لیے اس پر عمل کرنے والوں کے اجر کے برابر لکھا جائے گا، اور اس پر عمل کرنے والوں کے اجر میں کوئی کمی نہیں کی جائے گی۔ اور جو اسلام میں کوئی برا طریقہ رائج کرے، جس پر اس کے بعد عمل کیا جائے، تو اس پر اس پر عمل کرنے والوں کے گناہ کے برابر لکھا جائے گا، ان کے گناہ میں کوئی کمی کیے بغیر۔“