المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب همام بن الحارث، عن جرير باب: ہمام بن حارث کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2411
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا أَبُو أُسَامَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْسَحُ عَلَى خُفَّيْهِ» قَالَ إِبْرَاهِيمُ: فَكَانَ أَصْحَابُنَا يَعْجَبُونَ بِحَدِيثِ جَرِيرٍ، يَقُولُونَ: كَانَ إِسْلَامُهُ بَعْدَ نُزُولِ الْمَائِدَةِ "ترجمہ
ہمام بن حارث سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: ”میں نے نبی کریم ﷺ کو اپنے موزوں پر مسح کرتے دیکھا۔“ ابراہیم کہتے ہیں: ہمارے ساتھی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کی حدیث سے تعجب کیا کرتے تھے اور کہتے تھے: ان کا اسلام سورۃ مائدہ کے نزول کے بعد کا تھا۔