المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب همام بن الحارث، عن جرير باب: ہمام بن حارث کی سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2410
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: «بَالَ جَرِيرٌ، فَتَوَضَّأَ وَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ» فَعَابَ ذَلِكَ عَلَيْهِ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ، فَقَالَ جَرِيرٌ: «إِنْ أَفْعَلَ فَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَلَ هَذَا»ترجمہ
ہمام بن حارث کہتے ہیں: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے پیشاب کیا، پھر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا، تو قوم میں سے ایک آدمی نے اس پر اعتراض کیا۔ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اگر میں ایسا کرتا ہوں تو میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہی کرتے دیکھا ہے۔“