المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
عبيد الله بن جرير، عن أبيه باب: عبیداللہ بن جریر کی اپنے والد سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2368
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ثنا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ جَرِيرٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ قَوْمٍ يُعْمَلُ بَيْنَهُمْ بِالْمَعَاصِيِ هُمْ أَعَزُّ، وَأَكْثَرُ مِمَّنْ يَعْمَلُهُ لَمْ يُغَيِّرُوا إِلَّا أَصَابَهُمُ اللهُ بِعِقَابِهِ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”جس قوم کے درمیان نافرمانیاں کی جائیں، اور وہ نافرمانی کرنے والوں سے زیادہ اور زیادہ عزت والے ہوں، اور اسے تبدیل نہ کریں، تو اللہ انہیں اپنے عذاب میں مبتلا کر دے گا۔“