المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
داود بن يزيد الأودي، عن الشعبي، عن جرير باب: داؤد بن یزید اودی کی شعبی کے واسطے سے سیدنا جریر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 2352
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ، ثنا سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ، ثنا مَكِّيُّ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا دَاوُدُ بْنُ يَزِيدَ الْأَوْدِيُّ، عَنْ عَامِرٍ، عَنْ جَرِيرٍ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِيُبَايِعَهُ فَقَالَ: «مَدَّ يَدَكَ يَا جَرِيرُ» فَقَالَ: عَلَى مَهْ؟ قَالَ: «عَلَى أَنْ تُسْلِمَ وَجْهَكَ لِلَّهِ وَالنَّصِيحَةِ لِكُلِّ مُسْلِمٍ» ، فَأَدْرَكَهَا جَرِيرٌ وَكَانَ رَجُلًا عَاقِلًا، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ: فِيمَا اسْتَطَعْتُ، فَكَانَتْ رُخْصَةً لِلنَّاسِ بَعْدَهُترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس بیعت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے جریر! اپنا ہاتھ بڑھاؤ۔“ انہوں نے پوچھا: کس بات پر؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس بات پر کہ تم اپنا رخ اللہ کی طرف کر لو، اور ہر مسلمان کی خیرخواہی کرو۔“ سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے یہ بات سمجھ لی، اور وہ ایک عقلمند آدمی تھے، تو عرض کی: یا رسول اللہ! جس قدر مجھ سے ہو سکے۔ چنانچہ یہ بات ان کے بعد لوگوں کے لیے رخصت بن گئی۔