المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
داود بن أبي هند عن، الشعبي باب: داؤد بن ابی ہند کی شعبی سے روایات
حدیث نمبر: 2330
حَدَّثَنَا عُبَيْدٌ الْعِجْلِيُّ، وَالْحَضْرَمِيُّ، قَالَا: ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي زِيَادٍ الْقَطَوَانِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ الرَّبِيعِ الْعُصْفُرِيُّ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِيِّ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا مِنْ ذِي رَحِمٍ يَأْتِي رَحِمَهُ، فَيَسْأَلُهُ فَضْلًا أَعْطَاهُ اللهُ إِيَّاهُ فَيَبْخَلُ عَلَيْهِ إِلَّا أُخْرِجَ لَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ جَهَنَّمَ حَيَّةٌ يُقَالُ لَهَا شُجَاعٌ يَتَلَمَّظُ فَيُطَوَّقُ بِهِ»ترجمہ
سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”جو شخص بھی اپنے کسی رشتہ دار کے پاس جائے اور اس سے وہ فضل مانگے جو اللہ نے اسے عطا کیا ہے، اور وہ اس پر بخل کرے، تو قیامت کے دن اس کے لیے جہنم سے ایک سانپ نکالا جائے گا جسے شجاع کہا جاتا ہے، وہ اپنے ہونٹ چاٹتا ہوا اس کے گلے کا طوق بنایا جائے گا۔“