المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2225–2272) باب: (احادیث 2225 تا 2272)
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الصَّائِغِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ مُقَاتِلٍ الْمَرْوَزِيُّ، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، قَالَا: ثنا حُصَيْنُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: لَمَّا بُعِثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَتَيْتُهُ لِأُبَايِعَهُ، فَقَالَ: «لِأَيِّ شَيْءٍ جِئْتَ يَا جَرِيرُ؟» قُلْتُ: جِئْتُ لِأُسْلِمَ عَلَى يَدَيْكَ، قَالَ: «فَدَعَانِي إِلَى شَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنِّي رَسُولُ اللهِ، وَتُقِيمُ الصَّلَاةَ الْمَكْتُوبَةَ، وَتُؤَدِّي الزَّكَاةَ الْمَفْرُوضَةَ، وَتُؤْمِنُ بِالْقَدَرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ» قَالَ: فَأَلْقَى إِلَيَّ كِسَاءَهُ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَى أَصْحَابِهِ فَقَالَ: «إِذَا جَاءَكُمْ كَرِيمُ قَوْمٍ فَأَكْرِمُوهُ» وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ الْحَضْرَمِيِّسیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جب نبی کریم ﷺ مبعوث ہوئے تو میں آپ ﷺ کے پاس بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوا۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے جریر! کس لیے آئے ہو؟“ میں نے عرض کی: میں آپ کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے آیا ہوں۔ کہتے ہیں: تو آپ ﷺ نے مجھے اس بات کی گواہی دینے کی دعوت دی کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور فرض نماز قائم کرنے، فرض زکاۃ ادا کرنے، اور تقدیر کے اچھے اور برے دونوں پر ایمان لانے کی دعوت دی۔ کہتے ہیں: پھر آپ ﷺ نے اپنی چادر میری طرف ڈال دی، پھر اپنے صحابہ کی طرف متوجہ ہو کر فرمایا: ”جب تمہارے پاس کسی قوم کا معزز فرد آئے تو اس کی عزت کرو۔“ (یہ الفاظ حضرمی کی روایت کے ہیں)