المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2225–2272) باب: (احادیث 2225 تا 2272)
حدیث نمبر: 2252
حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدَّلَّالُ الْكُوفِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَيْمُونٍ، ثنا صَالِحُ بْنُ عُمَرَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: بَعَثَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَيْشًا إِلَى خَثْعَمٍ فَلَمَّا غَشِيَتْهُمُ الْخَيْلُ اعْتَصَمُوا بِالصَّلَاةِ فَقُتِلَ رَجُلٌ مِنْهُمْ فَجَعَلَ لَهُمْ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِصْفَ الْعَقْلِ بِصَلَاتِهِمْ، وَقَالَ: «إِنِّي بَرِيءٌ مِنْ كُلِّ مُسْلِمٍ مَعَ مُشْرِكٍ»ترجمہ
رسول اللہ ﷺ نے خثعم کی طرف ایک لشکر بھیجا، جب گھوڑ سوار ان پر چھا گئے تو انہوں نے نماز پڑھ کر پناہ لینے کی کوشش کی، پھر بھی ان میں سے ایک آدمی قتل کر دیا گیا۔ رسول اللہ ﷺ نے ان کی نماز کے سبب ان کے لیے آدھی دیت مقرر کی اور فرمایا: ”میں ہر اس مسلمان سے بری ہوں جو مشرک کے ساتھ رہے۔“