المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب (أحاديث 2225–2272) باب: (احادیث 2225 تا 2272)
حدیث نمبر: 2247
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ح، وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى السُّدِّيُّ ح، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ الْجَوْهَرِيُّ، ثنا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَوا: ثنا سَيْفُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرٍ، قَالَ: بَايَعْنَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى مِثْلِ مَا بَايَعَ عَلَيْهِ النِّسَاءَ: «مَنْ مَاتَ مِنَّا وَلَمْ يَأْتِ بِشَيْءٍ مِنْهُنَّ ضَمِنَ لَهُ الْجَنَّةَ، وَمَنْ مَاتَ وَقَدْ أَتَى شَيْئًا مِنْهُنَّ وَقَدْ أُقِيمَ عَلَيْهِ الْحَدُّ فَهُوَ كَفَّارَتُهُ، وَمَنْ مَاتَ مِنَّا وَأَتَى شَيْئًا مِنْهُنَّ فَسُتِرَ عَلَيْهِ فَعَلَى اللهِ حِسَابُهُ»ترجمہ
سیدنا جریر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم نے نبی کریم ﷺ سے اسی طرح بیعت کی جیسے آپ ﷺ نے عورتوں سے بیعت لی تھی: ”ہم میں سے جو مر جائے اور ان (گناہوں) میں سے کوئی کام نہ کیا ہو، اللہ اس کے لیے جنت کا ضامن ہے۔ اور جو مر جائے اور ان میں سے کوئی گناہ کیا ہو اور اس پر حد قائم کر دی گئی ہو، تو یہ اس کا کفارہ ہے۔ اور جو ہم میں سے مر جائے اور ان میں سے کوئی گناہ کیا ہو مگر (دنیا میں) اس پر پردہ ڈالا گیا ہو، تو اس کا حساب اللہ کے ذمے ہے۔“