المعجم الكبير للطبراني
العشرة— عشرہ مبشرہ رضی اللہ عنہم
صفة الزبير بن العوام رضي الله عنه باب: سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کا حلیہ
حدیث نمبر: 223
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا الزُّبَيْرُ بْنُ بَكَّارٍ، ثنا أَبُو غَزِيَّةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «كَانَ الزُّبَيْرُ بْنُ الْعَوَّامِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ طَوِيلًا يَخُطُّ رِجْلَاهُ الْأَرْضَ، إِذَا رَكِبَ الدَّابَّةَ أَشْعَرَ، وَرُبَّمَا أَخَذْتُ بِشَعْرِ كَتِفَيْهِ»ترجمہ
ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ لمبے قد کے تھے، جب سواری پر بیٹھتے تو ان کے پاؤں زمین کو چھوتے تھے، اور وہ بہت بالوں والے تھے، اور میں بچپن میں کبھی ان کے کندھوں کے بال پکڑ لیا کرتا تھا۔