المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب بيان كفر الجهمية الضلال برؤية الرب عز وجل في القيامة باب: قیامت کے دن اللہ عزوجل کے دیدار کے متعلق گمراہ جہمیہ کے کفر کا بیان
حدیث نمبر: 2223
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثنا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، ثنا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أَبِي خَالِدٍ يُحَدِّثُ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كُنَّا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَظَرَ إِلَى الْقَمَرِ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَقَالَ لَنَا: «إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ»ترجمہ
قیس بن ابی حازم بیان کرتے ہیں: سیدنا جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ ﷺ کے پاس تھے کہ آپ ﷺ نے بدر کی رات چاند کی طرف دیکھا اور ہم سے فرمایا: ”تم عنقریب اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے جیسے اسے دیکھ رہے ہو، اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔“