المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
باب بيان كفر الجهمية الضلال برؤية الرب عز وجل في القيامة باب: قیامت کے دن اللہ عزوجل کے دیدار کے متعلق گمراہ جہمیہ کے کفر کا بیان
حدیث نمبر: 2211
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثنا أَبِي، قَالَا: ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، ثنا قَيْسٌ، قَالَ: قَالَ لِي جَرِيرٌ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْلَةَ الْبَدْرِ، فَقَالَ: «إِنَّكُمْ سَتَرَوْنَ رَبَّكُمْ كَمَا تَرَوْنَ هَذَا الْقَمَرَ لَا تُضَامُونَ فِي رُؤْيَتِهِ، فَإِنِ اسْتَطَعْتُمْ أَنْ لَا تُغْلَبُوا عَلَى صَلَاتَيْنِ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا» ثُمَّ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: {وَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ قَبْلَ طُلُوعِ الشَّمْسِ وَقَبْلَ غُرُوبِهَا} [طه: ١٣٠]ترجمہ
قیس بن ابی حازم بیان کرتے ہیں: سیدنا جریر رضی اللہ عنہ نے مجھ سے کہا: ہم بدر کی رات رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھے تھے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم عنقریب اپنے رب کو اس طرح دیکھو گے جیسے اس چاند کو دیکھتے ہو، اسے دیکھنے میں تمہیں کوئی دقت نہیں ہوگی۔ لہٰذا اگر تم سے ہو سکے تو سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے کی دو نمازیں فوت نہ ہونے دو۔“ پھر آپ ﷺ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: ”اور اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیے سورج طلوع ہونے سے پہلے اور غروب ہونے سے پہلے۔“ [سورۃ طٰہٰ: 130]