المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جنيد بن سبع " ويقال حبيب بن سباع وهو أبو جمعة قد خرجت حديثه في باب الحاء " باب: سیدنا جنید بن سبع رضی اللہ عنہ، اور حبیب بن سباع بھی کہا جاتا ہے، وہ ابوجمعہ ہیں، ان کی حدیث باب الحاء میں بیان کی جا چکی ہے
حدیث نمبر: 2191
حَدَّثَنَا أَبُو الزِّنْبَاعِ رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ أَبِي عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ، ثنا حُجْرُ بْنُ خَلَفٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللهِ بْنَ عَوْفٍ، يَقُولُ: سَمِعْتُ جُنَيْدَ بْنَ سَبْعٍ، يَقُولُ: «قَاتَلْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوَّلَ النَّهَارِ كَافِرًا، وَقَاتَلْتُ مَعَهُ آخِرَ النَّهَارِ مُسْلِمًا» وَنَزَلَتْ فِينَا: {وَلَوْلَا رِجَالٌ مُؤْمِنُونَ وَنِسَاءٌ مُؤْمِنَاتٌ} [الفتح: ٢٥] ، قَالَ: كُنَّا تِسْعَةَ نَفَرٍ سَبْعَةَ رِجَالٍ وَامْرَأَتَيْنِترجمہ
سیدنا جنید بن سبع رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دن کے شروع میں کافر ہو کر رسول اللہ ﷺ کے خلاف جنگ کی، اور دن کے آخر میں مسلمان ہو کر آپ ﷺ کے ساتھ مل کر جنگ کی۔ اور ہمارے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”اور اگر کچھ مومن مرد اور مومن عورتیں نہ ہوتیں“ [سورۃ الفتح: 25]۔ وہ کہتے ہیں: ہم نو افراد تھے، سات مرد اور دو عورتیں۔