❮
❯
حدیث نمبر: 21842
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْخَشَّابُ الرَّقِّيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ حُصَيْنٍ، عَنْ جَدَّتِهِ أُمِّ الْحُصَيْنِ، قَالَتْ: حَجَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَجَّةَ الْوَدَاعِ، فَرَأَيْتُ بِلَالًا وَأُسَامَةَ وَبِلَالٌ يَقُودُ بِخِطَامِ رَاحِلَتِهِ، وَالآخَرُ رَافِعًا ثَوْبَهُ سُتْرَةً بِهِ مِنَ الْحَرِّ حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، ثُمَّ انْصَرَفَ وَقَدْ جَعَلَ ثَوْبَهُ تَحْتَ إِبْطِهِ الْأَيْمَنِ عَلَى عَاتِقِهِ الْأَيْسَرِ، فَرَأَيْتُ تَحْتَ عُرْصُوفِ كَتِفِهِ الْأَيْمَنِ كَهَيْأَةِ جَمْعٍ فَوَقَفَ لِلنَّاسِ، فَقَالَ: قَوْلًا كَثِيرًا فَكَانَ مِمَّا يَقُولُ: إِنْ «أُمِّرَ عَلَيْكُمْ عَبْدٌ حَبَشِيٌّ أَسْوَدُ يَقُودُكُمْ بِكِتَابِ اللهِ، فَاسْمَعُوا وَأَطِيعُوا»
ترجمہ

سیدہ ام حصین رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع ادا کی، تو میں نے بلال اور اسامہ رضی اللہ عنہما کو دیکھا، بلال رضی اللہ عنہ آپ ﷺ کی سواری کی نکیل تھامے ہوئے تھے، اور دوسرے (اسامہ رضی اللہ عنہ) نے گرمی سے بچانے کے لیے آپ ﷺ پر اپنا کپڑا اٹھا رکھا تھا، یہاں تک کہ آپ ﷺ نے جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں۔ پھر آپ ﷺ روانہ ہوئے، آپ ﷺ نے اپنا کپڑا دائیں بغل کے نیچے سے بائیں کندھے پر ڈال رکھا تھا، تو میں نے آپ ﷺ کے دائیں کندھے کی ہڈی کے نیچے بند مٹھی جیسی کوئی چیز دیکھی۔ آپ ﷺ لوگوں کے لیے رک گئے اور بہت سی باتیں فرمائیں، جن میں سے یہ بھی تھا: ”اگر تم پر ایک کالا حبشی غلام حاکم بنا دیا جائے جو تمہیں اللہ کی کتاب کے مطابق چلائے، تو سنو اور اطاعت کرو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21842
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 157، حدیث 380