المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم معقل الأسدية باب: سیدہ ام معقل اسدیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21834
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو الدِّمَشْقِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُبَارَكِ الصُّورِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلَّامٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، عَنِ ابْنِ أُمِّ مَعْقِلٍ، عَنْ أُمِّهِ، قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَحُجَّ وَلِي جَمَلٌ أَعْجَفُ، فَقَالَ: «اعْتَمِرِي فِي رَمَضَانَ، فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ كَحَجَّةٍ»ترجمہ
سیدہ ام معقل رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے حج کی نذر مانی ہے اور میرے پاس ایک کمزور اونٹ ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ کر لو، کیونکہ رمضان میں عمرہ حج کے برابر ہے۔“