المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم معقل الأسدية باب: سیدہ ام معقل اسدیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21830
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدٍ، ثنا وَكِيعٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ، عَنْ أُمِّ مَعْقِلٍ، أَنَّهَا جَعَلَتْ عَلَيْهَا أَنْ تَحُجَّ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ تَهَيَّأْ لَهَا، فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا يُجْزِئُهَا؟ فَقَالَ: «عُمْرَةٌ فِي رَمَضَانَ»ترجمہ
سیدہ ام معقل رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ کے ساتھ حج کرنا اپنے اوپر لازم کر لیا تھا مگر ان کے لیے یہ ممکن نہ ہو سکا، تو انہوں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا: میرے لیے کیا کافی ہو گا؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”رمضان میں عمرہ۔“