حدیث نمبر: 21728
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثنا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ إِدْرِيسَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ، عَنْ أُمِّ مُبَشِّرٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيْتِ حَفْصَةَ وَهُوُ يَقُولُ: «لَا يَدْخُلُ النَّارَ رَجُلٌ شَهِدَ بَدْرُا وَالْحُدَيْبِيَةَ» قَالَتْ حَفْصَةُ: يَا َرَسُولَ اللهِ، إِنَّ اللهَ يَقُولُ: {وَإِنْ مِنْكُمْ إِلَّا وَارِدَهَا كَانَ عَلَى رَبِّكَ حَتْمًا مَقْضِيًّا} [مريم: ٧١] قَالَ: «ثُمَّ مَهْ» قَالَتْ: {ثُمَّ نُنَجِّي الَّذِينَ اتَّقَوْا وَنَذَرُ الظَّالِمِينَ فِيهَا جِثِيًّا} [مريم: ٧٢]
ترجمہ

سیدہ ام مبشر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا کے گھر میں یہ فرماتے سنا: ”بدر اور حدیبیہ میں شریک ہونے والا کوئی آدمی جہنم میں داخل نہیں ہوگا۔“ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ تو فرماتا ہے: ”اور تم میں سے ہر ایک اس پر وارد ہونے والا ہے، یہ تیرے رب پر لازم اور طے شدہ بات ہے“ [سورۃ مریم: 71]۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر آگے کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: ”پھر ہم متقی لوگوں کو بچا لیں گے، اور ظالموں کو اس میں گھٹنوں کے بل گرا ہوا چھوڑ دیں گے“ [سورۃ مریم: 72]۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21728
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 102، حدیث 266