المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جعدة الجشمي باب: سیدنا جعدہ جشمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 2170
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ، أنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي أَبُو إِسْرَائِيلَ مَوْلَى بَنِي جُشَمِ بْنِ مُعَاوِيَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْدَةَ، رَجُلًا مِنْهُمْ يُحَدِّثُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: جَاءُوا بِرَجُلٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالُوا: إِنَّ هَذَا أَرَادَ أَنْ يَقْتُلَكَ فَقَالَ لَهُ: «لَمْ تُرَعْ لَمْ تُرَعْ لَوْ أَرَدْتَ ذَلِكَ لَمْ تُسَلَّطْ عَلَيَّ»ترجمہ
راوی کہتے ہیں: میں نے جعدہ کو، جو بنو جشم میں سے ایک آدمی تھا، نبی کریم ﷺ سے یہ حدیث بیان کرتے سنا: ایک آدمی کو نبی کریم ﷺ کے پاس لایا گیا، تو لوگوں نے کہا: اس نے آپ کو قتل کرنے کا ارادہ کیا تھا۔ آپ ﷺ نے اس سے فرمایا: ”ڈرو مت، ڈرو مت، اگر تم نے ایسا ارادہ کیا ہوتا تو تمہیں مجھ پر قدرت نہ دی جاتی۔“