المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم أيمن أم أسامة بن زيد مولاة رسول الله صلى الله عليه وسلم كانت لأخت خديجة فوهبتها لرسول الله صلى الله عليه وسلم فأنكحها زيد بن حارثة ويقال اسمها بركة باب: سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا، سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کی والدہ، رسول اللہ ﷺ کی آزاد کردہ لونڈی؛ وہ سیدہ خدیجہ رضی اللہ عنہا کی بہن کی ملکیت میں تھیں، انہوں نے انہیں رسول اللہ ﷺ کو ہبہ کر دیا، پھر آپ ﷺ نے ان کا نکاح سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے کر دیا؛ کہا جاتا ہے کہ ان کا نام برکہ تھا
حدیث نمبر: 21685
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ مِقْلَاصٍ، ثنا أَبِي، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، أَخْبَرَنِي بَكْرُ بْنُ سَوَادَةَ، عَنْ حِفْشِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، حَدَّثَهُ، عَنْ أُمِّ أَيْمَنَ، أَنَّهَا " غَرْبَلَتْ دَقِيقًا فَصَنَعَتْهُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَغِيفًا، فَقَالَ: مَا هَذَا؟ فَقَالَتْ: طَعَامٌ نَصْنَعُهُ هَهُنَا، فَأَحْبَبْتُ أَنْ أَصْنَعَ لَكَ مِنْهُ رَغِيفًا، فَقَالَ: «رُدِّيهِ فِيهِ ثُمَّ اعْجِنِيهِ»ترجمہ
سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے آٹا چھانا اور اس سے نبی کریم ﷺ کے لیے ایک روٹی بنائی، تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”یہ کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: یہ ایسا کھانا ہے جو ہم یہاں بناتے ہیں، تو میں نے چاہا کہ اس میں سے آپ کے لیے ایک روٹی بنا دوں۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے واپس آٹے میں ڈال دو، پھر اسے گوندھ لو۔“