المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أم حكيم بنت الزبير بن عبد المطلب بن هاشم باب: سیدہ ام حکیم بنت زبیر بن عبدالمطلب بن ہاشم رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21679
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ، ثنا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ دَاوُدَ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ، حَدَّثَتْنِي أُمُّ حَكِيمٍ بِنْتُ الزُّبَيْرِ، أَنَّهَا «كَانَتْ تَصْنَعُ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ طَعَامًا وَتَبْعَثُ بِهِ إِلَيْهِ، وَرُبَّمَا أَتَاهَا، فَأَكَلَ عِنْدَهَا، فَزَعَمَتْ أَنَّهُ أَتَاهَا ذَاتَ يَوْمٍ، فَأَتَتْهُ بِكَتِفٍ، فَجَعَلَتْ تَسُحُّهَا لَهُ وَزَعَمَتْ أَنَّهُ أَكَلَ وَصَلَّى، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»ترجمہ
سیدہ ام حکیم بنت زبیر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ نبی کریم ﷺ کے لیے کھانا تیار کر کے آپ ﷺ کی طرف بھیجتی تھیں، اور بعض اوقات آپ ﷺ خود ان کے پاس تشریف لاتے اور ان کے ہاں کھانا کھاتے۔ وہ بیان کرتی ہیں کہ ایک دن آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے تو وہ آپ ﷺ کے سامنے دستِ گوشت لائیں اور اسے کاٹ کاٹ کر آپ ﷺ کو دینے لگیں، اور وہ بیان کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے کھایا اور نماز پڑھی، اور وضو نہیں کیا۔