حدیث نمبر: 21625
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ خَلَّادٍ الْقَطَّانُ النَّصْرِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرِو بْنِ جَبَلَةَ، حَدَّثَتْنَا أُمُّ عِيسَى بِنْتُ هَاشِمٍ، قَالَتْ: سَمِعْتُ حَفْصَةَ بِنْتَ سِيرِينَ، قَالَتْ لَنَا أُمُّ عَطِيَّةَ: " أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ لَا نَمْنَعَ الْمَاعُونَ، قُلْتُ: وَمَا الْمَاعُونُ؟ قَالَتْ: مَا يَتَعَاطَاهُ النَّاسُ بَيْنَهُمْ "ترجمہ
حفصہ بنت سیرین کہتی ہیں کہ سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے ہم سے کہا: ”رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم ماعون سے انکار نہ کریں۔“ میں نے پوچھا: ماعون کیا ہے؟ انہوں نے کہا: وہ چیزیں جو لوگ آپس میں ایک دوسرے سے لیتے دیتے ہیں۔