حدیث نمبر: 21622
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ حَفْصَةَ بِنْتَ سِيرِينَ، تَقُولُ: حَدَّثَتْنَا أُمُّ عَطِيَّةَ: " أَنَّهُنَّ جَعَلْنَ رَأْسَ بِنْتِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثَلَاثَ قُرُونٍ، قُلْتُ: نَقَضَتْهُ فَغَسَلَتْهُ، فَجَعَلَتْهُ ثَلَاثَ قُرُونٍ؟ قَالَتْ: نَعَمْ "
ترجمہ

حفصہ بنت سیرین کہتی ہیں: ہم سے سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ انہوں نے رسول اللہ ﷺ کی صاحبزادی کے سر کے بال تین لٹوں میں کر دیے تھے۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے پوچھا: کیا انہوں نے اسے کھول کر دھویا، پھر تین لٹیں بنائیں؟ انہوں نے کہا: ہاں۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21622
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 66، حدیث 159