حدیث نمبر: 21606
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: «كُنَّا نُنْهَى عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ، وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا»ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ کہتی ہیں: ”ہمیں جنازوں کے ساتھ جانے سے منع کیا جاتا تھا، لیکن ہم پر اس میں سختی نہیں کی گئی۔“