حدیث نمبر: 21604
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثنا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، ثنا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانٍ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُحِدُّ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ، إِلَّا عَلَى زَوْجِهَا، فَإِنَّهَا تُحِدُّ أَرْبَعَةَ أَشْهُرٍ وَعَشْرًا، وَلَا تَلْبَسُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا، إِلَّا ثَوْبًا مَغْسُولًا وَلَا تَكْتَحِلُ وَلَا تَخْتَضِبُ، وَلَا تَمَسُّ طِيبًا، إِلَّا إِذَا طَهُرَتْ مِنْ حَيْضِهَا بَعْدَهُ مِنْ قُسْطٍ أَوْ أَظْفَارٍ»
ترجمہ

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”عورت اپنے شوہر کے سوا کسی پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائے، البتہ شوہر پر وہ چار ماہ دس دن سوگ منائے، اور وہ رنگا ہوا کپڑا نہ پہنے سوائے دھلے ہوئے کپڑے کے، نہ سرمہ لگائے، نہ خضاب کرے، نہ خوشبو کو ہاتھ لگائے، سوائے اس کے کہ اپنے حیض کے بعد پاکی کے وقت قسط یا اظفار (ہلکی خوشبو) استعمال کر لے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21604
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 61، حدیث 141