حدیث نمبر: 21594
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ كَرَامَةَ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى، ثنا حَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ: " أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَخْرُجَ يَوْمَ الْعِيدَيْنِ، حَتَّى تَخْرُجَ الْجَوَارِي وَالْعَوَاتِقُ، قَالَتْ حَفْصَةُ: فَقَالَتِ امْرَأَةٌ لِأُمِّ عَطِيَّةَ: وَالْحُيَّضُ؟ قَالَتْ: وَالْحُيَّضُ يَخْرُجْنُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّى، وَيَذْكُرْنَ اللهَ "ترجمہ
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عیدین کے دن نکلیں، یہاں تک کہ نوجوان لڑکیاں اور جوان کنواری لڑکیاں بھی نکلیں۔ حفصہ کہتی ہیں: ایک عورت نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: اور حیض والی عورتیں؟ انہوں نے فرمایا: حیض والی عورتیں بھی نکلتیں، مگر نماز کی جگہ سے الگ رہتیں اور اللہ کا ذکر کرتیں۔