حدیث نمبر: 21592
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ، قَالَتْ: سَأَلْتُ أُمَّ عَطِيَّةَ هَلِ سَمِعْتِ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَعْنِي فِي الْمَرْأَةِ لَا يَكُونُ لَهَا جِلْبَابٌ هَلْ تَشَهْدُ الْعِيدَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ بِأَبِي، وَكَانَتْ إِذَا حَدَّثَتْ عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: بِأَبِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ، فَلْيَشْهَدْنَ الْعِيدَ، وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، وَيَعْتَزِلْنَ الْحُيَّضُ مُصَلًّى الْمُسْلِمِينَ»ترجمہ
حفصہ بنت سیرین رحمہا اللہ کہتی ہیں: میں نے سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا آپ نے یہ بات رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے؟ یعنی اس عورت کے بارے میں جس کے پاس چادر نہ ہو، کیا وہ عید میں حاضر ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں، میرے باپ آپ پر قربان ہوں۔ اور وہ جب رسول اللہ ﷺ سے کوئی حدیث بیان کرتیں تو کہتیں: میرے باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ”جوان کنواری لڑکیوں اور پردہ نشین عورتوں کو نکالو تاکہ وہ عید اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، اور حیض والی عورتیں عید گاہ سے الگ رہیں۔“