حدیث نمبر: 21587
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ، ثنا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثنا زَائِدَةُ، ثنا هِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ، حَدَّثَتْنِي حَفْصَةُ بِنْتُ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: " أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِأَبِي وَأُمِّي أَنْ نُخْرِجَهُنَّ يَوْمَ الْفِطْرِ، وَيَوْمَ النَّحْرِ الْعَوَاتِقَ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ، قَالَتْ: فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّى، وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، قَالَتْ: فَقُلْنَا: أَفَرَأَيْتَ إِحْدَاهُنَّ لَا يَكُونُ لَهَا الْجِلْبَابُ؟ قَالَ: «تُلْبِسُهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا» . قَالَ هِشَامٌ: سَمِعْتُ مُحَمَّدًا يَذْكُرُهُ عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ وَلَكِنِّي لِحَدِيثِ حَفْصَةَ أَحْفَظُ.
ترجمہ

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کی روایت کا تسلسل ہے: … پردہ نشین عورتیں اور حیض والی عورتیں (نکلتیں)، حیض والی عورتیں نماز کی جگہ سے الگ رہتیں مگر بھلائی اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوتیں۔ ہم نے عرض کیا: اگر ہم میں سے کسی کے پاس چادر نہ ہو تو کیا خیال ہے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اس کی بہن اپنی چادر میں سے اسے پہنا دے۔“
ہشام کہتے ہیں: میں نے محمد بن سیرین کو یہ حدیث ام عطیہ سے بیان کرتے سنا، لیکن مجھے حفصہ کی روایت زیادہ یاد ہے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21587
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 56، حدیث 124