حدیث نمبر: 21580
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: «أُمِرْنَا أَنْ لَا، نَلْبَسَ فِي الْإِحْدَادِ الثِّيَابَ الْمُصَبَّغَةَ، إِلَّا الْعَصْبَ، وَأُمْرِنَا أَنْ لَا نُحِدَّ عَلَى هَالِكٍ، أَوْ قَالَتْ عَلَى مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ، إِلَّا الزَّوْجَ، وَأُمِرْنَا أَنْ لَا نَمَسَّ طِيبًا، إِلَّا أَدْنَاهُ للطُّهْرِ الْكُسْتَ وَالْأَظْفَارَ»
ترجمہ

سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم سوگ میں رنگے ہوئے کپڑے نہ پہنیں سوائے عصب (دھاری دار یمنی کپڑے) کے، اور ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم کسی فوت شدہ یا مرنے والے پر تین دن سے زیادہ سوگ نہ منائیں سوائے شوہر کے، اور ہمیں حکم دیا گیا کہ ہم خوشبو نہ لگائیں سوائے طہر کے وقت تھوڑی سی قسط اور اظفار (خوشبودار جڑی بوٹیاں) کے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21580
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 54، حدیث 117