المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
فريعة بنت مالك بن سنان الخدرية، أخت أبي سعيد باب: سیدہ فریعہ بنت مالک بن سنان خدریہ رضی اللہ عنہا، سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کی بہن
حدیث نمبر: 21456
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى، ثنا أَبُو بَحْرٍ الْبَكْرَاوِيُّ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُثْمَانَ، ثنا سَعْدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، حَدَّثَتْنِي زَيْنَبُ بِنْتُ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ، أَنَّهَا أَخْبَرَتْهُ: أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ أَعْلَاجٍ لَهُ، حَتَّى إِذَا كَانَ بِطَرَفِ الْقُدُومِ قَتَلُوهُ، فَبَلَغَهَا الْخَبَرُ وَهِيَ فِي دَارٍ شَاسِعَةٍ عَنْ أَهْلِهَا، فَأَذِنَ لَهَا، فَلَمَّا صَارَتْ فِي الْحُجْرَةِ رَدَّهَا، فَقَالَ: «امْكُثِي حَيْثُ أَتَاكِ الْخَبَرُ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ»ترجمہ
سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا نے بتایا کہ ان کا شوہر اپنے کچھ غیر عرب غلاموں کی تلاش میں نکلا، یہاں تک کہ جب وہ طرف القدوم میں تھا تو انہوں نے اسے قتل کر دیا، انہیں یہ خبر اس وقت ملی جب وہ اپنے گھر والوں سے دور ایک گھر میں تھیں، آپ ﷺ نے اجازت دے دی، لیکن جب وہ حجرے میں پہنچیں تو آپ ﷺ نے انہیں واپس بلا لیا اور فرمایا: ”جہاں تمہیں خبر ملی ہے وہیں ٹھہری رہو یہاں تک کہ عدت کی مدت پوری ہو جائے۔“