❮
❯
حدیث نمبر: 21445
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ عَمَّتِهِ زَيْنَبَ بِنْتِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ، عَنْ فُرَيْعَةَ بِنْتِ مَالِكٍ - قَالَ حَمَّادٌ: وَقَدْ سَمِعْتُهُ مِنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ - أَنَّ زَوْجَهَا خَرَجَ فِي طَلَبِ غُلَامٍ لَهُ فَقُتِلَ بِطَرَفِ الْقُدُومِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاسْتَأْذَنَتْهُ أَنْ تَنْتَقِلَ إِلَى أَهْلِهَا، فَأَذِنَ لَهَا، فَلَمَّا أَدْبَرَتْ نَادَاهَا، فَقَالَ: «امْكُثِي فِي بَيْتِكِ حَتَّى يَبْلُغَ الْكِتَابُ أَجَلَهُ»
ترجمہ

سیدہ فریعہ بنت مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے شوہر اپنے ایک غلام کی تلاش میں نکلے تو طرف القدوم میں قتل کر دیے گئے، چنانچہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور اپنے میکے منتقل ہونے کی اجازت مانگی، تو آپ ﷺ نے اجازت دے دی، لیکن جب وہ پیٹھ موڑ کر جانے لگیں تو آپ ﷺ نے انہیں آواز دی اور فرمایا: ”اپنے گھر میں ٹھہری رہو یہاں تک کہ عدت کی مدت پوری ہو جائے۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21445
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 440، حدیث 1077