المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
سعيد المقبري، عن أم هانئ باب: سعید مقبری کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21423
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ أَبِي مَعْشَرٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، أَنَّ أُمَّ هَانِئٍ، جَاءَتْ بِرَجُلَيْنِ فَأَرَادَ عَلِيٌّ قَتْلَهُمَا، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَارَتْ أُمُّ هَانِئٍ»ترجمہ
سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا دو آدمیوں کو لے کر آئیں تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے انہیں قتل کرنے کا ارادہ کیا، چنانچہ وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور آپ ﷺ سے یہ بات ذکر کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”جسے ام ہانی نے پناہ دی ہے، ہم نے بھی اسے پناہ دے دی۔“