المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عطاء بن أبي رباح، عن أم هانئ باب: عطاء بن ابی رباح کی سیدہ ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21411
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثنا جَرِيرٌ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ أُمِّ هَانِئٍ بِنْتِ أَبِي طَالِبٍ، قَالَتْ: «دَخَلْتُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ، وَقَدِ اسْتَتَرَ بِثَوْبٍ وَهُوَ يَغْتَسِلُ فِي قَصْعَةٍ فِيهَا أَثَرُ الْعَجِينِ، فَحِينَ قَضَى غُسْلَهُ صَلَّى الضُّحَى»ترجمہ
سیدہ ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں فتح مکہ کے دن نبی کریم ﷺ کے پاس آئی، آپ ﷺ ایک کپڑے سے پردہ کیے ہوئے ایک برتن میں غسل فرما رہے تھے جس میں آٹے کا اثر تھا، پھر جب آپ ﷺ غسل سے فارغ ہوئے تو چاشت کی نماز پڑھی۔