المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جرهد الأسلمي باب: سیدنا جرہد اسلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 2138
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، ثنا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ بُكَيْرًا، حَدَّثَهُ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ فَرْوَةَ، عَنْ بَعْضِ بَنِي جَرْهَدٍ، عَنْ جَرْهَدٍ، أَنَّهُ أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَبَيْنَ يَدَيْهِ طَعَامٌ، فَأَدْنَى جَرْهَدٌ يَدَهُ الشِّمَالَ لِيَأْكُلَ، وَكَانَتِ الْيُمْنَى مُصَابَةً، فَقَالَ: «كُلْ بِالْيَمِينِ» ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّهَا مُصَابَةٌ، فَنَفَثَ عَلَيْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا شَكَى حَتَّى مَاتَترجمہ
سیدنا جرہد کے خاندان کے ایک فرد سے روایت ہے کہ سیدنا جرہد رضی اللہ عنہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے جبکہ آپ ﷺ کے سامنے کھانا تھا، جرہد نے کھانے کے لیے اپنا بایاں ہاتھ بڑھایا، حالانکہ ان کا دایاں ہاتھ زخمی تھا، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دائیں ہاتھ سے کھاؤ۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! یہ زخمی ہے۔ تو رسول اللہ ﷺ نے اس پر دم کیا، پھر انہیں موت تک اس میں کوئی تکلیف محسوس نہ ہوئی۔