حدیث نمبر: 21357
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ثنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عِيَاضُ بْنُ عَبْدِ اللهِ، عَنْ مَخْرَمَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، عَنْ كُرَيْبٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمُّ هَانِئٍ بِنْتُ أَبِي طَالِبٍ، أَنَّهَا أَجَارَتْ رَجُلًا مِنَ الْمُشْرِكِينَ يَوْمَ الْفَتْحِ، فَأَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهُ فَقَالَ: «قَدْ أَجَرْنَا مَنْ أَجَرْتِ، وَأَمَّنَّا مَنْ أَمَّنْتِ»
ترجمہ

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ انہوں نے فتحِ مکہ کے دن مشرکین میں سے ایک آدمی کو پناہ دی، تو وہ نبی کریم ﷺ کے پاس آئیں اور آپ سے یہ بات ذکر کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”ہم نے اسے بھی پناہ دے دی جسے تم نے پناہ دی، اور اسے بھی امان دے دی جسے تم نے امان دی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21357
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 407، حدیث 989