المعجم الكبير للطبراني
باب الجيم— حرف جیم سے شروع ہونے والے صحابہ کی مسانید
جرهد الأسلمي باب: سیدنا جرہد اسلمی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 2132
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثنا شُعَيْبُ بْنُ يَحْيَى، ثنا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ زُرْعَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جَرْهَدٍ، عَنْ أَبِيهِ، وَكَانَ مِنْ أَصْحَابِ الصُّفَّةِ أَنَّهُ قَالَ: جَلَسَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَنَا يَوْمًا وَفَخِذِي مَكْشُوفَةٌ، فَقَالَ: «خَمِّرْ عَلَيْكَ، أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ الْفَخِذَ عَوْرَةٌ»ترجمہ
زرعہ بن عبدالرحمٰن بن جرہد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں، جو اصحابِ صفہ میں سے تھے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ ﷺ ایک دن ہمارے پاس بیٹھے جبکہ میری ران کھلی ہوئی تھی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”اپنے آپ کو ڈھانپو، کیا تمہیں معلوم نہیں کہ ران ستر ہے؟“