المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عامر الشعبي، عن فاطمة بنت قيس باب: عامر شعبی کی سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21305
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا شُعْبَةُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، أَنَّهَا سَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: طَلَّقَنِي زَوْجِي، وَلَمْ يَفْرِضْ لِي نَفَقَةً وَلَا سُكْنَى، فَقَالَ: لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ زَوْجَكِ لَا يُرَاجِعُكِ، إِنَّمَا السُّكْنَى، وَالنَّفَقَةُ لِلَّتِي يُرَاجِعُهَا زَوْجُهَا»ترجمہ
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم ﷺ سے پوچھا اور عرض کیا: میرے شوہر نے مجھے طلاق دے دی ہے، اور اس نے میرے لیے نہ نفقہ مقرر کیا نہ رہائش، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے فرمایا: ”تمہارا شوہر تم سے رجوع نہیں کر سکتا، رہائش اور نفقہ تو اسی عورت کے لیے ہے جس سے اس کا شوہر رجوع کر سکتا ہو۔“