المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
أبو سلمة بن عبد الرحمن بن عوف، عن فاطمة باب: ابوسلمہ بن عبدالرحمن بن عوف کی سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21283
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي عِمْرَانُ بْنُ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، قَالَ: سَأَلْتُ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ فَأَخْبَرَتْنِي، أَنَّ زَوْجَهَا الْمَخْزُومِيَّ طَلَّقَهَا فَأَبَى أَنْ يُنْفِقَ عَلَيْهَا، فَجَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرَتْهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا نَفَقَةَ لَكِ، فَاذْهَبِي فَانْتَقِلِي إِلَى ابْنِ أُمِّ مَكْتُومٍ فَكُونِي عِنْدَهُ، فَإِنَّهُ رَجُلٌ أَعْمَى تَضَعِينَ ثِيَابَكِ عِنْدَهُ» ،ترجمہ
سیدہ فاطمہ بنت قیس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ان کے مخزومی شوہر نے انہیں طلاق دے دی اور ان پر خرچ کرنے سے انکار کر دیا، تو وہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور آپ کو بتایا، تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”تمہارے لیے نفقہ نہیں، جاؤ اور ابن ام مکتوم کے ہاں منتقل ہو جاؤ اور اس کے ہاں رہو، کیونکہ وہ ایک نابینا آدمی ہے، تم اس کے سامنے اپنے کپڑے اتار سکتی ہو۔“