المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
غزية بنت جابر بن حكيم الدوسية أم شريك باب: سیدہ غزیہ بنت جابر بن حکیم دوسیہ رضی اللہ عنہا، ام شریک
حدیث نمبر: 21239
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثنا شُعْبَةُ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، فِي قَوْلِهِ: {وَامْرَأَةً مُؤْمِنَةً إِنْ وَهَبَتْ} [الأحزاب: ٥٠] نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ: «أَنَّ أُمَّ شَرِيكٍ الْأزْدِيَّةَ الَّتِي وَهَبَتْ نَفْسَهَا لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ»ترجمہ
علی بن حسین بیان کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ”اور جو مومنہ عورت اپنے آپ کو نبی کے لیے ہبہ کر دے“ [الاحزاب: 50] کے بارے میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد ام شریک ازدیہ ہیں، جنہوں نے اپنے آپ کو نبی کریم ﷺ کے لیے ہبہ کیا تھا۔