المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عميرة بنت مسعود باب: سیدہ عمیرہ بنت مسعود رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21222
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثنا رَجَاءُ بْنُ مُحَمَّدٍ السَّقَطِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِدْرِيسَ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ مَحْمُودِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، أَنَّ جَدَّتَهُ عَمِيرَةَ بِنْتَ مَسْعُودٍ أَخْبَرَتْهُ، أَنَّهَا «دَخَلَتْ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ هِيَ وأَخَوَاتُها يُبايِعْنَهُ، وَهُنَّ خَمْسٌ فَوَجَدْنَهُ وَهُوَ يَأْكُلُ قَدِيدًا، فَمَضَغَ لَهُنَّ قَدِيدَةً ثُمَّ نَاوَلَنِي الْقَدِيدَةَ فَمَضَغَتْها كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْهُنَّ قِطْعَةً فَلَقِينَ اللهَ، وَمَا وَجَدْنَ لِأَفْوَاهِهِنَّ خُلُوفًا»ترجمہ
سیدہ عمیرہ بنت مسعود رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ وہ اور ان کی بہنیں نبی کریم ﷺ کی خدمت میں بیعت کرنے کے لیے حاضر ہوئیں، وہ پانچ بہنیں تھیں، انہوں نے آپ ﷺ کو خشک گوشت کھاتے ہوئے پایا، تو آپ ﷺ نے ان کے لیے ایک بوٹی چبائی، پھر وہ بوٹی مجھے دی، تو ان میں سے ہر ایک نے اس میں سے ایک ٹکڑا چبایا، پھر وہ اسی حالت میں اللہ سے جا ملیں اور انہیں اپنے مونہوں میں کبھی کوئی بدبو محسوس نہ ہوئی۔