المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عمرة بنت الحارث بن أبي ضرار الخزاعية باب: سیدہ عمرہ بنت حارث بن ابی ضرار خزاعیہ رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 21220
حَدَّثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي، ثنا سُلَيْمَانُ بْنُ حَرْبٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ أَبِي ضِرَارٍ، عَنْ عَمَّتِهِ عَمْرَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الدُّنْيَا حُلْوَةٌ خَضِرَةٌ، فَمَنْ أَخَذَ بِحَقِّهَا يُبَارِكُ اللهُ لَهُ فِيهَا، وَرُبَّ مُتَخَوِّضٍ فِي مَالِ اللهِ وَرَسُولِهِ لَهُ النَّارُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَوْمَ يَلْقَاهُ»ترجمہ
سیدہ عمرہ بنت حارث رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک دنیا میٹھی اور سرسبز ہے، جو شخص اسے اس کے حق کے مطابق لے تو اللہ اس میں اس کے لیے برکت ڈالے گا، اور بہت سے لوگ اللہ اور اس کے رسول کے مال میں ناجائز طریقے سے تصرف کرتے ہیں، ان کے لیے قیامت کے دن، جس دن وہ اللہ سے ملاقات کریں گے، آگ ہے۔“