❮
❯
حدیث نمبر: 21166
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا أَبُو كُرَيْبٍ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ الْجَرَّاحِ بْنِ الضَّحَّاكِ، عَنْ كُرَيْبٍ الْكِنْدِيِّ، قَالَ: أَخَذَ عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ بِيَدِي فَانْطَلَقْنَا إِلَى شَيْخٍ مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ ابْنُ أَبِي حَثْمَةَ، يُصَلِّي إِلَى أُسْطُوَانَةٍ، فَجَلَسْنَا إِلَيْهِ فَلَمَّا انْصَرَفَ، قَالَ لَهُ عَلِيٌّ: حَدِّثْنَا بِحَدِيثِ أُمِّكَ فِي الرُّقْيَةِ، فَقَالَ: حَدَّثَتْنِي أُمِّي أَنَّهَا كَانَتْ تَرْقِي بِرُقْيَةٍ لَهَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ، فَلَمَّا جَاءَ الْإِسْلَامُ قَالَتْ: لَا أَرْقِي بِهَا حَتَّى أسْتَأْذِنَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَأَتَيْتُهُ فَاسْتَأْمَرْتُهُ فَقَالَ: «ارْقِ مَا لَمْ يَكُنْ فِيهَا شِرْكٌ»
ترجمہ

کریب کندی رحمہ اللہ کہتے ہیں: علی بن حسین رحمہ اللہ نے میرا ہاتھ پکڑا اور ہم قریش کے ایک بزرگ کے پاس گئے جنہیں ابن ابی حثمہ کہا جاتا تھا، وہ ایک ستون کی طرف رخ کر کے نماز پڑھ رہے تھے۔ ہم ان کے پاس بیٹھ گئے، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو علی نے ان سے کہا: ہمیں دم کے بارے میں اپنی والدہ کی حدیث سنائیے۔ انہوں نے کہا: میری والدہ نے مجھے بیان کیا کہ وہ جاہلیت میں اپنا ایک دم کیا کرتی تھیں، جب اسلام آیا تو انہوں نے کہا: میں اس دم سے اس وقت تک دم نہیں کروں گی جب تک رسول اللہ ﷺ سے اجازت نہ لے لوں۔ چنانچہ میں آپ ﷺ کے پاس آئی اور آپ ﷺ سے اجازت طلب کی، تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”دم کرو جب تک اس میں شرک نہ ہو۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21166
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 316، حدیث 796