حدیث نمبر: 21151
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ دَاوُدَ، عَنْ أُمِّ دَاوُدَ الْوَابِشِيَّةِ، عَنْ سَلَّامَةَ بِنْتِ الْحُرِّ، قَالَتْ: مَرَّ بِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بُدُوِّ الْإِسْلَامِ وَأَنَا أَرْعَى، فَقَالَ: «يَا سَلَّامَةُ، بِمَ تَشْهَدِينَ؟» قُلْتُ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللهِ، فَتَبَسَّمَ ضَاحِكًا
ترجمہ

سیدہ سلامہ بنت حُر جعفیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: اسلام کے ابتدائی دور میں رسول اللہ ﷺ میرے پاس سے گزرے جبکہ میں مویشی چرا رہی تھی، آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے سلامہ! تم کس بات کی گواہی دیتی ہو؟“ میں نے عرض کیا: میں گواہی دیتی ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد ﷺ اللہ کے رسول ہیں۔ تو آپ ﷺ خوش ہو کر مسکرائے۔

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21151
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 310، حدیث 781