المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
سهلة بنت سهيل بن عمرو " امرأة أبي حذيفة بن عتبة بن ربيعة من أخبارها " باب: سیدہ سہلہ بنت سہیل بن عمرو رضی اللہ عنہا، ابوحذیفہ بن عتبہ بن ربیعہ کی زوجہ، ان کے احوال میں سے
حدیث نمبر: 21108
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْقَزَّازُ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ الْقَدَّاحِ، قَالَ: حَدَّثَنِي الْقَاسِمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّ امْرَأَةَ حُذَيْفَةَ جَاءَتْ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَتْ: إِنَّ سَالِمًا مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ يَدْخُلُ عَلِيَّ وَأَنَا وَاضِعَةٌ ثَوْبِي، فَأَجِدُ فِي نَفْسِي فَقَالَ: «أَرْضِعِيهِ يَذْهَبُ عَنْكِ الَّذِي تَجِدِينَ»ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ابوحذیفہ رضی اللہ عنہ کی اہلیہ رسول اللہ ﷺ کے پاس آئیں اور عرض کیا: ابوحذیفہ کے آزاد کردہ غلام سالم میرے پاس آتے ہیں جبکہ میں اپنا لباس اتارے ہوتی ہوں، تو مجھے دل میں تکلیف محسوس ہوتی ہے۔ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اسے دودھ پلا دو، جو تکلیف تم محسوس کرتی ہو وہ دور ہو جائے گی۔“