❮
❯
حدیث نمبر: 21106
حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَلُولٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا سَعِيدُ بْنُ أَبِي أَيُّوبَ، حَدَّثَنِي أَبُو عَقِيلٍ زُهْرَةُ بْنُ مَعْبَدٍ، عَنْ جَدِّهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ هِشَامٍ، وَكَانَ قَدْ أَدْرَكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَذَهَبَتْ بِهِ أُمُّهُ زَيْنَبُ بِنْتُ حُمَيْدٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ، هُوَ صَغِيرٌ «فَمَسَحَ عَلَى رَأْسِهِ وَدَعَا لَهُ»
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن ہشام رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، اور انہوں نے نبی کریم ﷺ کا زمانہ پایا تھا، کہ ان کی والدہ سیدہ زینب بنت حمید رضی اللہ عنہا انہیں نبی کریم ﷺ کے پاس لے گئیں اور عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ چھوٹا ہے، تو ”آپ ﷺ نے اس کے سر پر ہاتھ پھیرا اور اس کے لیے دعا فرمائی۔“

حوالہ حدیث المعجم الكبير للطبراني / مسند النساء / حدیث: 21106
تخریج حدیث المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 24، صفحہ 289، حدیث 736