المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن محمد بن عقيل، عن الربيع باب: عبداللہ بن محمد بن عقیل کی سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21052
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا شَرِيكٌ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذٍ، قَالَتْ: وَضَّأْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَأَتَيْتُهُ بِمِيضَأَةٍ تَسَعُ مُدًّا أَوْ مُدًّا وَثَلَاثًا، فَقَالَ: «اسْكُبِي» فَتَوَضَّأَ، وَمَسَحَ مُقَدَّمَ رَأْسِهِ، وَمَسَحَ ظَاهَرَ أُذُنَيْهِ، وَبَاطِنَهُمَا "ترجمہ
سیدہ رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: میں نے نبی کریم ﷺ کو وضو کرایا، میں آپ ﷺ کے پاس ایک برتن لائی جس میں ایک مُد یا ایک مُد اور تین اُوقیہ پانی سماتا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”ڈالو۔“ چنانچہ آپ ﷺ نے وضو کیا، اپنے سر کے اگلے حصے کا مسح کیا، اور اپنے دونوں کانوں کے بیرونی اور اندرونی حصے کا مسح کیا۔