المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
عبد الله بن محمد بن عقيل، عن الربيع باب: عبداللہ بن محمد بن عقیل کی سیدہ ربیع رضی اللہ عنہا سے روایات
حدیث نمبر: 21045
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا أَبُو غَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنِ الرُّبَيِّعِ بِنْتِ مُعَوِّذِ بْنِ عَفْرَاءَ الْأَنْصَارِيَّةِ، قَالَتْ: أَتَانَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، «فَسَكَبْتُ لَهِ طَهُورًا فَمَضْمَضَ، وَاسْتَنْشَقَ، وَغَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَذِرَاعَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا، وَمَسَحَ رَأْسَهُ مَرَّتَيْنِ بَدَأَ بِمُؤَخَّرِهِ قَبْلَ مُقَدَّمِهِ، وَمَسَحَ مُؤَخِّرَ أُذُنَيْهِ، وَأَدْخَلَ أَصْبُعَيْهِ فِي جُحْرِ أُذُنَيْهِ، وَغَسَلَ رِجْلَيْهِ ثَلَاثًا ثَلَاثًا»ترجمہ
سیدہ رُبَیِّع بنت مُعَوِّذ بن عفراء انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ ﷺ ہمارے ہاں تشریف لائے، تو میں نے آپ ﷺ کے لیے وضو کا پانی انڈیلا، ”آپ ﷺ نے کلی کی، ناک میں پانی ڈالا، اپنا چہرہ تین تین بار دھویا، اپنے بازو تین تین بار دھوئے، اپنے سر کا دو بار مسح کیا، پہلے سر کے پچھلے حصے سے شروع کیا پھر اگلے حصے کی طرف آئے، اپنے کانوں کے پچھلے حصے کا مسح کیا اور اپنی انگلیاں اپنے کانوں کے سوراخوں میں داخل کیں، اور اپنے دونوں پاؤں تین تین بار دھوئے۔“