المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حواء الأنصارية بنت زيد بن السكن بن كرز بن زعوراء باب: سیدہ حواء انصاریہ بنت زید بن سکن بن کرز بن زعوراء رضی اللہ عنہا
حدیث نمبر: 20926
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيٍّ الْأَبَّارُ، ثنا أُمَيَّةُ بْنُ بِسْطَامٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ بُجَيْدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ جَدَّتِهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَرُدُّوا السَّائِلَ، وَلَوْ بِظِلْفٍ مُحْرَقٍ»ترجمہ
سیدہ حواء رضی اللہ عنہا، جو ابن بجید انصاری کی دادی ہیں، نبی کریم ﷺ سے روایت کرتی ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا: ”سائل کو خالی ہاتھ مت لوٹاؤ، خواہ جلے ہوئے کھر ہی کے ذریعے کیوں نہ ہو۔“