المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حمنة بنت جحش تكنى أم حبيبة " وهي امرأة عبد الرحمن بن عوف، وهي أخت زينب زوج النبي صلى الله عليه وسلم " باب: سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا، جن کی کنیت ام حبیبہ تھی، وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی زوجہ اور نبی کریم ﷺ کی زوجہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی بہن تھیں
حدیث نمبر: 20920
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ بِنْتِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ بِنْتِ جَحْشٍ، قَالَتْ: اسْتُحِضْتُ سَبْعَ سِنِينَ فَشَكَوْتُ ذَلِكَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَتْ تِلْكَ حَيْضَةٌ، وَلَكِنَّهُ عِرْقٌ فَاغْتَسِلِي» ، فَكَانَتْ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ، وَكَانَتْ تَغْتَسِلُ فِي الْمِرْكَنِ فَتَرَى صُفْرَةَ الدَّمِ فِي الْمِرْكَنِترجمہ
سیدہ ام حبیبہ بنت جحش رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: مجھے سات سال تک استحاضہ کا خون آتا رہا تو میں نے اس کی شکایت رسول اللہ ﷺ سے کی، تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”یہ حیض نہیں بلکہ ایک رگ کا بہاؤ ہے، پس تم غسل کر لیا کرو۔“ چنانچہ وہ ہر نماز کے وقت غسل کرتیں، اور وہ ایک بڑے برتن میں غسل کرتیں تو اس برتن میں خون کی زردی نظر آتی۔