المعجم الكبير للطبراني
مسند النساء— صحابیات رضی اللہ عنہن کی مسانید
حمنة بنت جحش تكنى أم حبيبة " وهي امرأة عبد الرحمن بن عوف، وهي أخت زينب زوج النبي صلى الله عليه وسلم " باب: سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا، جن کی کنیت ام حبیبہ تھی، وہ سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کی زوجہ اور نبی کریم ﷺ کی زوجہ سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کی بہن تھیں
حدیث نمبر: 20918
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ، ثنا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، قَالَ: قَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ: «هَاجَرَ مِنْ بَنِي أَسَدٍ مِنْ نِسَائِهِمْ حَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ مِنْ نِسْوَةٍ ذَكَرَهُنَّ»ترجمہ
ابن اسحاق کہتے ہیں: بنو اسد کی عورتوں میں سے جن عورتوں نے ہجرت کی ان میں حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا بھی شامل تھیں، ان کا ذکر دوسری عورتوں کے ساتھ کیا گیا ہے۔